Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
امام کا تنہا بلند جگہ کھڑا ہونا کیسا ہے ؟
- Fatwa no.
- 1533-WAT
- Issued
- 07 رمضان المبارک 1444ھ / 29 مارچ 2023ء
Question
مسجد کے لیے ایک جگہ لی گئی، جس میں ایک اسٹیج بنی ہوئی ہے جو تقریباً چھ فٹ اونچی ہے، تو اگر امام چھ فٹ اونچی جگہ کھڑا ہو اور مقتدی سارے چھ فٹ نیچے ہوں ، تو کیا اس طرح نماز کا شرعاً کیا حکم ہے ؟
Answer (beginning)
امام کے لیے تنہا اتنی بلند جگہ پر کھڑا ہونا، جو بلندی واضح اور نمایاں ہو ، مکروہ ہے، پھر اگر یہ بلندی تھوڑی ہو ، مکروہ تنزیہی اور زیادہ ہو، تو مکروہ تحریمی ہے، لہذا پو چھٹی گئی صورت میں چھ فٹ اونچی جگہ پر امام کا اکیلے کھڑا ہونا اور سارے مقتدیوں کا نیچے کھڑا ہو نا مکروہ تحریمی، ناجائز و گناہ ہے۔ چنانچہ بہارِ شریعت میں ہے امام کا تنہابلند جگہ کھڑا ہو نا مکر وہ ہے، بلندی کی مقدار یہ ہے کہ دیکھنے میں اس کی اونچائی ظاہر ممتاز ہو۔ پھر یہ بلندی اگر قلیل ہو تو کراہت تنزیہ ورنہ ظاہر تحریم۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.