Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنا اندھا ہونے کا سبب ہے؟

Fatwa no.
1531-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میاں بیوی کے ایک دوسرے کی شرمگاہ کو دیکھیں تو اندھا پن آتا ہے یا بچہ نابینا پیدا ہوتا ہے، کیا یہ حدیث پاک ہے؟

Answer (beginning)

حدیث پاک میں ہے کہ : " بوقت جماع، میاں بیوی کا ایک دوسرے کی شرمگاہ دیکھنانا بینائی کا سبب ہے۔ اس نابینائی کی وضاحت میں علمائے کرام نے یہ فرمایا ہے کہ : " یا تو اس سے مراد یہ ہے کہ یہ عمل، دیکھنے والے کے اندھے ہونے کا سبب ہے اور یا پھر یہ مراد ہے کہ اس جماع سے پیدا ہونے والی اولاد کے اندھے ہونے کا سبب ہے۔ اور یا یہ مراد ہے کہ یہ دل کے اندھے ہونے کا سبب ہے۔(العیاذ باللہ تعالی)" علامہ علاء الدین علی بن حسام المنتقی علیہ الرحمہ (متوفی 975ھ ) کنز العمال في سنن الا قوال والافعال میں نقل فرماتے ہیں: "44839- إذا جامع أحدكم زوجته أو جاريته فلا ينظر إلى فرجها، فإن ذلك يورث العمى.

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.