Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
صلاۃ التسبیح پڑھنے کا طریقہ
- Fatwa no.
- 1527-WAT
- Issued
- 05 رمضان المبارک 1444ه / 27 مارچ 2023ء
Question
دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) میرا سوال یہ تھا کہ صلاۃ التسبیح کیسے پڑھیں اور اس میں کتنی رکعات ہیں؟
Answer (beginning)
صلاۃ التسبیح میں ایک سلام کے ساتھ چار رکعتیں ہیں۔ اور اس کا طریقہ یہ ہے کہ : اللہ اکبر کہہ کر سُبحانَكَ اللهُمَّ وَبِحَمْدِكَ وَ تَبَارَكَ اسْمُکَ وَ تَعَالَی جَدُّكَ وَلَا إِلَهَ غَيْرُكَ پڑھے پھر پندرہ بار یہ تسبیح پڑھے سُبحان اللهِ وَالْحَمْدُ اللهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ ۔ پھر أَعُوذُ اور بسم اللہ اور الْحَمْد اور سورت پڑھ کر دس بار یہی تسبیح پڑھے۔ پھر رکوع کرے اور رکوع میں دس بار پڑھے، پھر رکوع سے سر اٹھائے اور بعد تسمیع و تحمید دس بار یہی تسبیح کہے ، پھر سجدہ کو جائے اور اس میں دس بار کہے، پھر سجدہ سے سر اٹھا کر دس بار کہے، پھر سجدہ کو جائے اور اس میں دس مرتبہ پڑھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.