Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اسکول کی موسیقی والی نظمیں سننا کیسا ہے ؟

Fatwa no.
1519-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) موسیقی والی انگلش نظمیں جو سکول میں بچے پڑھتے ہیں سننا کیسا؟

Answer (beginning)

میوزک ہاتھ خواہ منہ وغیرہ کے ذریعے بجائے جانے والے کسی بھی آلے سے ہو ، اس کا ناجائز ہو ناکثیر احادیث اور فقہی کتب سے ثابت ہے۔ لہذا موسیقی والی نظم ہو یا غزل یا نعت، انگلش میں ہو یا اردو میں یا عربی میں یاکسی اور زبان میں ،اس کا سننانا جائز و حرام ہے۔ صحیح بخاری شریف کی حدیث صحیح میں حضور اقدس صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے فرمایا: ” ليكونن من أمتى أقوام يستحلون الحر والحرير والمعازف، یعنی عنقریب میری امت میں کچھ قومیں ایسی ہوں گی، جو زنا اور ریشمی کپڑوں اور باجوں کو حلال ٹھہرالیں گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.