Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
میرب نام کا مطلب اور میرب نام رکھنا کیسا؟
- Fatwa no.
- 1503-WAT
Question
(دعوت اسلامی) کیا مدنی منی کا نام میرب رکھ سکتے ہیں ؟
Answer (beginning)
منیرب نام رکھنا جائز ہے ، یہ عربی زبان کا لفظ ہے ، ارب سے اسم آلہ کا صیغہ ہے ، مفہوما میر ب کا معنی بنتا ہے: ماہر بنانے والی، عقل مند بنانے والی ، لہذا معنی کے لحاظ سے یہ نام درست ہے۔ المنجد (عربی، اردو) میں ہے ارب (کرم یکرم) عقل مند و دانا ہونا، اور ارب ( سمع سمع ) ماہر ہونا۔“ (المنجد عربی اردو، صفحه 25، خزینه علم و ادب، لاہور) البتہ ! بہتر یہی ہے کہ بچی کا نام ازواج مطہرات، صحابیات یا صالحات خواتین کے نام پر رکھیں کہ اس کی برکات بھی حاصل ہوں کہ نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تسموا بخیار کم " یعنی اچھوں کے نام پر نام رکھو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.