Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عورت اگر شوہر کو طلاق دے تو کیا حکم ہے ؟
- Fatwa no.
- 1502-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر عورت نے شوہر کو کہا کہ میں تمہیں طلاق طلاق طلاق دیتی ہوں، اس صورت میں کیا حکم ہو گا ؟
Answer (beginning)
بنیادی طور پر شریعت مطہرہ نے عورت کو یہ اختیار نہیں دیا کہ وہ طلاق دے، ہاں اگر شوہر اسے طلاق دینے کا اختیار دے یا اس کی دی ہوئی طلاق کو نافذ کر دے تو طلاق ہو سکتی ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ طلاق عورت پر ہی واقع کی جائے، مرد پر طلاق واقع کی جائے تو اس سے طلاق نہیں ہوتی ، خواہ مرد نے اسے طلاق واقع کرنے کا اختیار دیا تھا یا اس کے طلاق واقع کرنے کے بعد مرد نے اسے جائز کیا کیونکہ مرد طلاق کا محل نہیں ہے کہ اسے طلاق واقع ہو۔ لہذا اگر عورت شوہر کو طلاق دے، تو اس صورت میں طلاق واقع نہیں ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.