Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
آئینے کے سامنے نماز ادا کرنا
- Fatwa no.
- 1490-WAT
Question
کیا آئینہ کے سامنے نماز درست ہے ؟
Answer (beginning)
آئینہ کے سامنے نماز پڑھنا جائز ہے، البتہ اگر اس کی وجہ سے یا اس میں اپنی صورت نظر آنے کی وجہ سے خشوع و خضوع میں فرق آتا ہو، تو اس کے سامنے نماز پڑھنا مکروہ ہے، کیونکہ ہر وہ کام جس کی وجہ سے نماز کے خشوع و خضوع میں فرق آئے ، اس کے ہوتے ہوئے نماز پڑھنا مکروہ تنزیہی ہوتا ہے۔ علامه حسن بن عمار شرنبلالی حنفی رحمہ اللہ تعالی علیہ (متوفی 1069ھ) مراقی الفلاح شرح نور الایضاح میں فرماتے ہیں : ” و تکرہ بحضرة كل ما يشغل البال كزينة وبحضرة ما يخل بالخشوع كلهو ولعب “ترجمہ: ہر وہ چیز جو دل کو مشغول کرے جیسے زینت اور جو چیز خشوع و خضوع میں خلل ڈالے جیسے لہو ولعب، اس کی موجودگی میں نماز مکر وہ ہو گی۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.