Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
درودشریف پڑھ کر سجدہ سہو کرنا
- Fatwa no.
- 1477-WAT
Question
اگر نماز میں وہ غلطی ہو گئی جو سجدہ سہو کرنے سے درست ہو جاتی ہے اور سجدہ سہو کرنا چاہتے ہیں لیکن آخری رکعت میں التحیات پڑھنے کے بعد درود شریف بھی پڑھ لیا اس کے بعد سجدہ سہو کرنے کی یاد آئی تو اب کیا کرے ؟ سجدہ سہو کرے یا نماز کا اعادہ کرے؟
Answer (beginning)
نماز میں سجدہ سہو کرنا ہو تو بہتر یہ ہے کہ سجدہ سہو سے پہلے والے قعدے میں التحیات پڑھنے کے ساتھ ساتھ درود شریف پڑھ کر سجدہ سہو کرے لہذا نمازی نے اگر سجدہ سہو سے پہلے والے قعدے میں التحیات کے ساتھ درود شریف پڑھ لیا تو درست ہے بلکہ بہتر کیا اور اب سجدہ سہو کر کے دوبارہ التحیات و درود و دعا پڑھ کر نماز پوری کرلے، نماز دہرانے کی ضرورت نہیں۔ بہار شریعت میں ہے: " سجدہ سہو کے بعد بھی التحیات پڑھنا واجب ہے التحیات پڑھ کر سلام پھیرے اور بہتر یہ ہے کہ دونوں قعدوں میں درود شریف بھی پڑھے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.