Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

تراویح کی 20 رکعات 5 سلام کے ساتھ پڑھنا

Fatwa no.
1468-WAT

Question

تراویح کی 20 رکعت 5 سلام کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور اگر پڑھ سکتے ہیں تو یہ ظہر کی سنت موکدہ کی طرح پڑھنی ہوں گی یا عصر کی سنت غیر موکدہ کی طرح پڑھیں گے ،رہنمائی فرمادیں۔

Answer (beginning)

تراویح دو دو کر کے پڑھنا بہتر ہے کیونکہ یہی متوارث ( شروع سے جاری) طریقہ ہے، لہذا اسی کو اختیار کرنا چاہیے۔ لیکن اگر کسی نے چار یا اس سے زائد رکعات اکٹھی ایک نیت سے پڑھ لیں اور ہر دورکعات پر قعدہ کیا تو جتنی پڑھیں اتنی ہی شمار ہوں گی۔ نیز چار یا اس سے زائد رکعات تراویح اکھٹی پڑھنی ہوں ، تو اس میں بہتر یہ ہے کہ سنت غیر مؤکدہ کی طرح ہر دوسری رکعت کے قعدہ میں تشہد کے ساتھ ساتھ درود اور دعا بھی پڑھے اور تیسری رکعت کے شروع میں شاہ بھی پڑھے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.