Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

روزے میں نماز چھوٹ جانے سے روزے کا ثواب ملیگا؟

Fatwa no.
1461-WAT
Issued
07 رمضان المبارک 1444ھ /29 مارچ 2023ء

Question

(دعوت اسلامی) روزے کی حالت میں کوئی واجب یا فرض چھوٹ جائے، جیسے جماعت یا فجر کی نماز ، تو کیاروزہ رکھنے کا ثواب ملے گا؟

Answer (beginning)

بغیر عذر شرعی کوئی فرض یا واجب چھوڑنا، نا جائز و گناہ ہے۔ اللہ عزوجل کی بارگاہ میں تو بہ کرنی ہو گی اور اگر وہ قابل تلافی ہو، تو اس کی تلافی بھی کرنی ہو گی، مثلاً نماز قضا ہو گئی، تو اسے ادا کر نافرض ہے۔ نیز یہ عمل روزے کی حالت میں ہو ، تو عام دنوں کے مقابلے میں اس کے وبال میں ہی اضافہ ہو گا اور روزے کی نورانیت ختم ہونے کا سبب بھی ہے۔ رہا ثواب کا معاملہ ، تو اچھی نیت کے ساتھ روزہر کھا ہو، تو اللہ عزوجل کی رحمت سے امید ہے کہ روزے کا ثواب ملے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.