Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

انسان کے مرنے کے بعد روح کہاں جاتی ہے

Fatwa no.
1459-WAT

Question

دارالافتاءاہلسنت (دعوت اسلامی) انسان کی روح مرنے کے بعد کہاں جاتی ہے؟

Answer (beginning)

مرنے کے بعد مسلمان کی روح حسب مرتبہ مختلف مقاموں میں رہتی ہے، بعض کی قبر پر، بعض کی چاہ زمزم شریف میں، بعض کی آسمان و زمین کے درمیان، بعض کی پہلے، دوسرے ، ساتویں آسمان تک اور بعض کی آسمانوں سے بھی بلند اور بعض کی روحیں زیر عرش قند میلوں میں اور بعض کی اعلی علیین میں، مگر کہیں ہوں، اپنے جسم سے اُن کو تعلق بدستور رہتا ہے۔ جو کوئی قبر پر آئے اُسے دیکھتے، پہچانتے ، اس کی بات سنتے ہیں، بلکہ روح کا دیکھنا قرب قبر ہی سے مخصوص نہیں، اس کی مثال حدیث میں یہ فرمائی ہے کہ ” ایک طائر پہلے قص ( پنجرے) میں بند تھا اور اب آزاد کر دیا گیا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.