Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حالت جنابت میں سحری کرنا
- Fatwa no.
- 1458-WAT
Question
(دعوت اسلامی) کیا جنابت کی حالت میں سحری کر سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
جنابت کی حالت میں کھانے پینے سے پہلے افضل یہ ہے کہ غسل کرلے کہ حدیث پاک کے مطابق جس گھر میں جنبی ہو ، اس میں رحمت کے فرشتے نہیں آتے ، لہذا افضل یہ ہے کہ سحری سے پہلے غسل کرلے اور اگر غسل نہ کرے تو وضو کرلے کہ یہ مستحب ہے ، ورنہ کم از کم ہاتھ دھولے اور کلی کرلے کہ اس کے بغیر جنبی کے لئے کھانا پینا مکروہ تنزیہی ہے یعنی گناہ تو نہیں ہے لیکن برا عمل ہے اور محتاجی کا سبب ہے۔ اب سحری کھانے کے بعد سحری کے وقت میں غسل کرلے ورنہ کم از کم غرغرہ اور ناک میں جڑ تک پانی چڑھانا یہ دو کام طلوع فجر سے پہلے کرلے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.