Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فیشن والے کپڑے سلائی کرنا کیسا ہے ؟
- Fatwa no.
- 1451-WAT
- Issued
- 11 شعبان المعظم 1444 /04مارچ 2023ء
Question
(دعوت اسلامی) کوئی عورت جو اپنی دکان بنانا چاہے تو کیا بنا سکتی ہے، جبکہ پر دے کا مکمل خیال رکھا جائے۔ بعض لڑکیاں فیشن والے ڈریس سلواتی ہیں، جو کہ اسلام میں مسلمان عورت کو پہننا منع ہوتا ہے۔ یعنی وہ ڈریس اسلام میں درست نہیں، کیا وہ اسلامی بہن سلائی کر کے دے سکتی ہے۔
Answer (beginning)
سوال کے دوحصے ہیں : پہلا حصہ یہ کہ عورت کا درزی کی دکان بنانا اور دوسرا حصہ یہ کہ فیشن والے کپڑے سلائی کرنا۔ پہلے حصے کا جواب یہ ہے کہ عورت کا درزی کی دکان بنانا اور وہاں دکان داری کرنا، جائز ہے ، بشر طیکہ اس کادکان داری کے لیے گھر سے نکلنا مظنہ فتنہ نہ ہو اور شرعی پردے کے جملہ امور کو بھی ملحوظ ر کھا جائے۔ اور جہاں تک عورتوں کے ہر طرح کے کپڑے سلائی کر کے دینے کا مسئلہ ہے ، تو اُس کا جواب یہ ہے کہ جو کپڑے ایسے ہوں کہ جنہیں ہر طرح کی عورتیں پہنتی ہیں، وہ کپڑے آپ ڈیزائن کر کے تیار کر سکتی ہیں اور جو کپڑے ایسے ہوں کہ جنہیں غیر مسلم عور تیں یا فاسقات یعنی بے پردگی کرنے والی عورتیں پہنتی اور بے…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.