Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
سروگیسی کیا ہے ؟ اور اسلام میں اس کا کیا حکم ہے ؟
- Fatwa no.
- 1447-WAT
Question
سروگیسی اسلام میں حرام ہے یا حلال ہے ؟
Answer (beginning)
سروگیسی (Surrogacy) کہ جس میں عورت کا رحم کرایہ پر لیکر اس میں کسی اور مرد و عورت کا مادہ منویہ رکھ کر بچہ پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے یہ شرعا جائز نہیں ہے۔ جس کی وجوہات درج ذیل ہیں : (الف) اس صورت میں عورت کار حم کرائے پر لیا جارہا ہے جبکہ عورت کے رحم کو کرائے پر لینا شر عا جائز نہیں ہے۔ (ب) اس صورت میں شوہر کے علاوہ کسی اور کا نطفہ اپنے رحم میں رکھا جاتا ہے ، اور یہ ناجائز و حرام ہے۔ (ج) نیز اس میں بلاوجہ شرعی، دوسرے کے سامنے اپنا ستر کھولنا اور دوسرے کا اسے دیکھنا اور اسے چھوناوغیرہ پائے جاتے ہیں اور یہ سب کام ناجائز و حرام ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.