Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
عیسی نام کا مطلب اور عیسی نام رکھنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 1438-WAT
Question
عیسی نام کا مطلب کیا ہے ؟ میں نے سنا ہے کہ عیسی نام بہت طاقتور ہے ، اس لیے جس بچے کا نام عیسی رکھا جائے ، وہ کمزور یا بیمار ہو جاتا ہے، مجھے عیسی نام رکھنے کا شرعی حکم بیان کر دیں۔
Answer (beginning)
لفظ "ایسی " کا مطلب ہے: گناہ سے بچنے والا " عیسی نام رکھنانہ صرف جائز بلکہ مستحب و مستحسن اور باعث برکت بھی ہے کہ اللہ عزوجل کے ایک برگزیدہ نبی کا نام ہے اور حدیث پاک میں انبیائے کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے ناموں پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔ سنن ابوداود شریف میں ہے " قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: «تسموا بأسماء الأنبياء " ترجمہ: اللہ تعالی کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : نبیوں علیھم الصلوۃ والسلام کے ناموں پر نام رکھو۔ (سنن ابی داود، کتاب الادب، باب فی تغییر الاسماء،ج04،ص287،المكتبة العصرية، بیروت) فیروز اللغات میں ہے عیسی : گناہ سے بچنے والا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.