Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نکاح خواں کاعالم ہوناضروری ہے یانہیں ؟

Fatwa no.
1428-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا نکاح عالم ہی پڑھا سکتا ہے یا کوئی عام آدمی بھی پڑھا سکتا ہے؟

Answer (beginning)

نکاح خواں کا عالم ہو نا شرط نہیں ہے، عام آدمی بھی پڑھا سکتا ہے جبکہ ٹھیک پڑھائے۔ البتہ ! نکاح کا معاملہ بہت احتیاط والا ہے کہ اگر ایسی صورت ہو گئی کہ جس سے نکاح صحیح نہ ہوا تو حرام کاری والے معاملات ہوتے رہیں گے اور نکاح خواں، جب مسائل نکاح سے واقف نہ ہو گا تو ایسی صورت واقع ہونے کا احتمال رہے گا۔ اسی طرح اگر وہ فاسق ہوا تو خدشہ رہے گا کہ وہ احتیاطوں کو ملحوظ خاطر نہ رکھے۔ اس لیے بہتر یہی ہے کہ نکاح خواں دیندار ، صحیح العقیدہ، متقی اور مسائل نکاح سے آگاہ ہو۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.