Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
فیک فالوورز اور لائکس بڑھانے کے لیے پیسے دینا
- Fatwa no.
- 1421-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) یوٹیوب، فیس بک وغیرہ پر فیک فالوور ز اور لائکس بڑھانے کے پیسے لیے جاتے ہیں یعنی اگر آپ نے یہ شو کرنا ہے کہ آپ کے اتنے ہزار فالوور زہیں یا اتنے ہزار لانگس ہیں تو پیسے دے کر ایسا کر سکتے ہیں، سوال یہ ہے کہ ایسا کرنا اور اس کی رقم ادا کرنا کیسا ہے ؟
Answer (beginning)
فیک فالوور ز اور لائکس بڑھوا نانا جائز و حرام ہے کہ یہ کام دھو کے اور جھوٹ پر مشتمل ہے۔ اور اسی طرح فیک فالوور ز اور لائکس بڑھانے کے لیے پیسے دینا بھی ناجائز و حرام اور جہنم میں لے جانے والا کام ہے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ تعالی علیہ وسلم نے سچ کی مدح اور جھوٹ کی مذمت بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا: "علیکم بالصدق فان الصدق يهدى الى البروان البريهدى الى الجنة وما يزال الرجل يصدق ويتحرى الصدق حتى يكتب عند الله صديقا واياكم والكذب فان الكذب يهدى الفجور وان الفجوريهدى الى النار وما يزال الرجل يكذب ويتحرى الكذب حتى يكتب عند اللہ کذابا ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.