Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اہلبیت کے بارہ امام اور اہلسنت کا عقیدہ

Fatwa no.
1419-WAT

Question

(دعوت اسلامی) اہل بیت کرام کے بارہ اماموں سے متعلق اہلسنت و جماعت کا کیا عقیدہ ہے ؟

Answer (beginning)

اہل بیت کرام کے بارہ امام ، جن کے نام لوگوں میں مشہور ہیں، ان سے متعلق اہلسنت و جماعت کا عقیدہ یہ ہے کہ یہ ائمہ اہل بیت ہیں، یہ نہایت متقی پار سا اور اعلی درجہ کی بزرگی، ولایت اور مقام و مرتبہ کے حامل ہوئے اور مقام غوشیت پر بھی فائز ہوئے۔ ان میں سے ایک امام مہدی رضی اللہ تعالی عنہ ہیں، جو بھی آئیں گے ، جن کے پاس خلافت عامہ ہوگی ان بارہ اماموں میں سے خلافت عامہ صرف حضرت مولائے کائنات ، مولا مشکل کشاء علی المرتضی رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت امام حسن مجتبی رضی اللہ تعالی عنہما کو ملی اور ایک یعنی حضرت امام مہدی رضی اللہ تعالی عنہ کو ابھی ملے گی ۔ وبس۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.