Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شہزادہ رسول علیہ الصلوۃ والسلام،حضرت ابراہیم رضی اللہ تعالی عنہ کی والدہ کانام

Fatwa no.
1407-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے شہزادے حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کی والدہ حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا تھیں، کیا یہ درست ہے ؟

Answer (beginning)

جی ہاں، یہ درست ہے۔ دراصل حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ کے علاوہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تمام اولاد حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے پیدا ہوئی جبکہ حضرت ابراہیم رضی اللہ عنہ حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ عنہا سے پیدا ہوئے ، جو کہ نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ام ولد کنیز تھیں اور ام ولد ایسی کنیز کو کہتے ہیں کہ جس سے اس کے آقا کی اولاد پیدا ہوئی ہو۔ شیخ الحدیث حضرت علامہ عبد المصطفی اعظمی رحمتہ اللہ علیہ اپنی کتاب سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں لکھتے ہیں: ”حضرت ماریہ قبطیہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا ان کو مصرو سکندریہ کے بادشاہ مقوقس قبطی نے بارگاہ اقدس میں چند ہد ایا اور تحائف کے ساتھ…

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.