Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

بغیرحساب کتاب کے جہنم میں داخل ہونے والے لوگ

Fatwa no.
1401-WAT
Issued
23 رجب المرجب 1444ھ/15 فروری 2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) صراط الجنان میں ہے : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ار شاد فرمایا: " مالدار بخل کرنے کی وجہ سے بلا حساب جہنم میں داخل ہوں گے ۔ " (فردوس الاخبار باب السین، ۴۲۳/۱، الحديث : ۳۳۰۹) تفسیر صراط الجنان میں لکھی ہوئی حدیث کی طباعت میں غلطی ہوئی ہے یا درست ہے؟

Answer (beginning)

حدیث کی طباعت میں غلطی نہیں ہوئی بلکہ یہ حدیث ایسے ہی ہے۔ حدیث پاک کا عربی متن مع ترجمہ ملاحظہ ,, فرمائیں۔ حضرت سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے : ستة يدخلون الناربلا حساب الامراء بالجور والعرب بالعصبية والدهاقين بالكبر والتجار بالكذب والفقراء بالحسد والاغنیاء بالبخل “ترجمہ : چھ لوگ بغیر حساب کے جہنم میں داخل ہوں گے : حاکم ظلم کی وجہ سے، عرب عصبیت کی وجہ سے ، وڈھیرے تکبر کی وجہ سے ، تاجر جھوٹ کی وجہ سے ، فقراء حسد کی وجہ سے اور مالدار بخل کی وجہ سے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.