Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نبی کریم کی ازواج مطہرات کے نام

Fatwa no.
1390-WAT
Issued
19 رجب المرجب 1444ھ /11 فروری 2023ء

Question

پیغمبر اعظم (نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی زوجہ محترمہ کا نام کیا تھا؟

Answer (beginning)

نبی پاک صلی اللہ علیہ والہ و سلم کی ازواج مطہرات ایک سے زائد تھیں، اس کی تفصیل کے متعلق شیخ الحدیث علامہ عبد المصطفیٰ اعظمی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: " ازواج مطہرات رضی اللہ تعالیٰ عنہن کی تعداد اور ان کے نکاحوں کی ترتیب کے بارے میں مؤرخین کا قدرے اختلاف ہے مگر گیارہ امہات المؤمنین رضی اللہ تعالیٰ عنہن کے بارے میں کسی کا بھی اختلاف نہیں ان میں سے حضرت خدیجہ اور حضرت زینب بنت خزیمہ رضی اللہ تعالی عنہما کا تو حضور علیہ الصلواۃ والسلام کے سامنے ہی انتقال ہو گیا تھا مگر نو بیویاں حضور علیہ الصلواۃ والسلام کی وفاتِ اقدس کے وقت موجود تھیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.