Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

خود کو امام مہدی اور عیسی کہنے والے کا حکم

Fatwa no.
1379-WAT

Question

اگر کوئی شخص اس طرح کا عقیدہ رکھتا ہے کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام اور امام مہدی دونوں ایک ہی شخصیت ہیں اور یہ دعوی کرتا ہے کہ میں ہی وہ دونوں شخصیت ہوں اور ابن ماجہ سے ایک حدیث بھی پیش کرتا ہے کہ (لا مھدی الا عیسی) (مہدی، عیسی ہی ہیں۔)

Answer (beginning)

یہاں دو باتیں ہیں ، ایک ایسا دعوی کرنے والے کا حکم اور دوسرا اس روایت کی حیثیت، نیچے دونوں کی تفصیل ذکر کی جاتی ہے : (الف) دریافت کی گئی صورت میں اگر وہ شخص واقعی یہ عقید رکھتا ہے اور اپنے آپ کو اللہ کا نبی کہتا ہے تو ایسا شخص کافر و مرتد ہے کہ غیر نبی کو نبی کہنا کفر ہے۔ اور اس میں عقیدہ ختم نبوت کا بھی انکار ہے۔ کیونکہ نبی کریم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم اللہ تعالی کے آخری نبی ہیں، آپ علیہ الصلوۃ والسلام کے بعد کوئی نیا نبی نہیں آئے گا۔ تو اس شخص کا اپنے کو نبی کہنا اس عقیدہ کی واضح خلاف ورزی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.