Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

سگی ماں کے ماموں کی بیٹی سے نکاح کا حکم

Fatwa no.
1376-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مجھے یہ جاننا ہے کہ اپنی سگی ماں کے ماموں کی بیٹی سے نکاح جائز ہے ؟

Answer (beginning)

جی ہاں ! سگی ماں کے ماموں کی بیٹی سے نکاح جائز ہے بشر طیکہ کوئی وجیہ حرمت مثل رضاعت و مصاہرت نہ ہو۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ ماں کے ماموں کی بیٹی ، اپنی اصل بعید یعنی پڑ نانا کی فرع بعید یعنی ہوتی ہے۔ اور اصل بعید کی فرع بعید محرم نہیں ہوتی ، لہذا اس سے نکاح حلال ہے۔ نیز اس کو یوں بھی سمجھ سکتے ہیں کہ جب اپنے ماموں کی بیٹی سے نکاح جائز ہے تو ماں کے ماموں کی بیٹی سے بدرجہ اولی نکاح جائز ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.