Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا خاتون کا اپنی بہن کے داماد کے ساتھ عمرہ پر جانا جائز ہے؟

Fatwa no.
1374-WAT
Issued
14 رجب المرجب 1444ھ/06فروری2023ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) کیا اسلامی بہن اپنے بھانجے داماد ( یعنی اپنی بہن کے داماد کے ساتھ عمرہ کرنے جاسکتی ہے ؟

Answer (beginning)

بہن کا داماد ہو نا محرم ہونے کا سبب نہیں ہے، لہذا اگر محرم ہونے کا کوئی اور سبب نہ پایا جائے تو بہن کے داماد کے ساتھ عمرہ یاکسی سفر پر جانا، ناجائز و گنا ہے، اگر جائے گی تو عمرہ ہو جائے گا لیکن ہر ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا۔ امام اہلسنت علیہ الرحمہ سفر حج کے آداب شمار کرتے ہوئے تحریر فرماتے ہیں: "عورت کے ساتھ جب تک شوہر یا محرم بالغ قابل اطمینان نہ ہو جس سے نکاح ہمیشہ کو حرام ہے سفر حرام ہے ، اگر کرے گی حج ہو جائے گا مگر ہر قدم پر گناہ لکھا جائے گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.