Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا قرآن پاک کے چودہ سجدے نہ کرنا گناہ کا کام ہے؟

Fatwa no.
1373-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر ہم قرآن کے چودہ سجدے نہ کریں تو کیا گنہ گار ہوں گے ؟

Answer (beginning)

وجوب نماز کا اہل شخص ( یعنی وہ کہ جسے نماز ادا کرنے یا قضا کرنے کا حکم ہو ) اگر آیت سجدہ سنے یا تلاوت کرے تو اس پر سجدہ تلاوت واجب ہو جاتا ہے ، سجدہ تلاوت جب واجب ہو جائے تو اب اس کی ادائیگی کر ناضر وری ہوتا ہے کہ قصدا ادائیگی نہ کی تو درج ذیل تفصیل کے مطابق گنہگار ہوگا: جس سجدہ تلاوت کا نماز میں ادا کرنا واجب ہو ، اس کو فورا کرنا واجب ہوتا ہے، یہاں تک کہ دو تین آیات سے زیادہ تاخیر گناہ ہے۔ ہاں اگر آخر سورت میں سجدہ تلاوت ہے جیسے سورہ انشقاق میں تو اب سورت پوری کر کے سجدہ کرنے میں حرج نہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.