Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
مختلف رکعات میں مختلف سورتوں کی چندآیات تلاوت کرنا
- Fatwa no.
- 1358-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ایک شخص چار رکعت نماز اس طرح پڑھتا ہے کہ پہلی رکعت میں سورۃ فجر سے تین آیات پڑھتا ہے، دوسری رکعت میں سورہ بلد سے، تیسری رکعت میں سورہ شمس سے تین آیات اور چوتھی رکعت میں سورہ لیل سے تین آیات پڑھتا ہے، یہ سب سورتیں ایک لائن میں ہیں، تو اس طرح اس کا نماز پڑھنا کیسا؟
Answer (beginning)
مختلف رکعات میں مختلف سورتوں کی کچھ کچھ آیات تلاوت کرنے میں حرج نہیں، مگر بلا ضرورت ایسا نہیں کرنا چاہیے۔ در مختار میں ہے "لا بأس أن يقر أسورة ويعيدها في الثانية، وأن يقرأ في الأولى من محل وفي الثانية من آخر ولو من سورة إن كان بينهما آيتان فأکثر ترجمہ : اس میں حرج نہیں کہ پہلی رکعت میں جو سورت پڑھے ، دوسری میں بھی وہی پڑھے ، اور اس میں بھی حرج نہیں کہ پہلی رکعت میں ایک مقام سے پڑھے اور دوسری رکعت میں کسی اور مقام سے پڑھے اگر چہ ایک ہی سورت سے ہو جبکہ دونوں مقاموں میں دو یازیادہ آیات کا فاصلہ ہو۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.