Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دوران نمازکھڑے ہوکرپڑھنے پرقادرہوگیا
- Fatwa no.
- 1356-WAT
- Issued
- 20 جمادی الاخرى 1444ھ /13 جنوری 2023ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص بیٹھ کر نماز پڑھ رہا تھا، دوران نماز دور کعت پڑھنے کے بعد قیام پر قادر ہو گیا تو کیا وہ شروع سے نماز پڑھے یاد ہیں سے کھڑا ہو کر نماز شروع کر دے ؟ اگر شروع سے پڑھنی ہے تو یہ توڑ کر دوبارہ پڑھے یا پوری کر کے ؟
Answer (beginning)
وہ شخص جو بیٹھ کر رکوع و سجود کرنے پر قادر ہے وہ اگر دوران نماز قیام پر قادر ہو جائے تو وہ بقیہ نماز وہیں سے کھڑے ہو کر پڑھے ، شروع سے پڑھنے کی ضرورت نہیں۔ اور اگر بیٹھ کر اشارے سے پڑھ رہا تھا اور نماز پر قادر ہو گیا تو دوبارہ شروع سے کھڑے ہو کر پڑھے۔ بہار شریعت میں ہے: ”بیٹھ کر رکوع و سجود سے نماز پڑھ رہا تھا، اثنائے نماز میں قیام پر قادر ہو گیا تو جو باقی ہے کھڑا ہو کر پڑھے اور اشارہ سے پڑھتا تھا اور نماز ہی میں رکوع و سجود پر قادر ہو گیا تو سرے سے پڑھے (بہار شریعت، جلد1، صفحه 723، مکتبه المدينه، کراچی) 66 وَاللهُ أَعْلَمُ عَزَوَجَكَ وَرَسُولُهُ أَعْلَم صَلَّى اللَّهُ تَعَالَى عَلَيْهِ…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.