Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

مناہل نام کا مطلب اور مناہل نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1355-WAT

Question

لڑکی کا مناہل نام رکھنا کیسا؟

Answer (beginning)

" مناہل " منصل " کی جمع ہے، اس کا معنی گھاٹ ، چشمہ " ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ ازواج مطہرات یا صحابیات یادوسری نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے کہ نیکوں کے نام پر نام رکھنے کی حدیث پاک میں ترغیب دلائی گئی ہے اور امید ہے کہ اس سے نیکوں کی برکات بچی کو ملیں گی۔ حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: "تسموا بخیارکم " یعنی اپنے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ نوٹ : اچھے ناموں کے متعلق معلومات کے کے لئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ " نام رکھنے کے احکام " کا مطالعہ کریں، اس میں اچھے نام بھی موجود ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.