Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نور طیبہ کا مطلب اور نور طیبہ نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1342-WAT

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچی کا نام "نور طیبہ " رکھنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

بچی کا نام "نور طیبہ " رکھنا جائز ہے۔ لیکن بہتر یہ ہے کہ ازواج مطہرات یا صحابیات یادوسری نیک خواتین میں سے کسی کے نام پر نام رکھا جائے کہ نیکوں کے نام پر نام رکھنے کی حدیث پاک میں ترغیب دلائی گئی ہے اور امید ہے کہ اس سے نیکوں کی برکات بچی کو ملیں گی۔ حدیث مبارک میں نبی اکرم صلی اللہ تعالی علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: " تسموا بخياركم " یعنی اپنے اچھوں کے نام پر نام رکھو۔ (کنزالعمال،جلد16،صفحہ423،مؤسسةالرسالة) نوٹ : اچھے ناموں کے متعلق معلومات کے کے لئے مکتبۃ المدینہ سے شائع کردہ رسالہ " نام رکھنے کے احکام کا مطالعہ ریں،اس میں اچھے نام بھی موجود ہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.