Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جمعہ کی نمازمکروہ تحریمی ہوتوکیاحکم ہے ؟
- Fatwa no.
- 1335-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جمعہ کی نماز ا گر واجب الاعادہ ہو ، تو امام و مقتدی جماعت کے ساتھ دور کعت کا اعادہ کر سکتے ہیں؟
Answer (beginning)
اگر جمعہ کی نماز میں کسی کراہت تحریمی کا ارتکاب ہو جائے کہ جس کی وجہ سے نماز مکروہ تحریمی ہوتی ہے، تو ایسی صورت میں ، اعادہ تو کر نالازم ہو گا کہ نماز ناقص ہوئی، اور نقصان پورا کرنے کے لیے اعادہ کرناہوتا ہے ، لیکن اس کے اعادے کی درج ذیل دو صورتیں ہیں : (1) اگر امام و مقتدی سب مل کر وقت جمعہ میں جماعت کی صورت میں اعادہ کریں تو تب تو دورکعات نماز جمعہ کا ہی اعادہ ہوگا۔ (2) اور اگر جماعت کی صورت میں اعادہ نہ ہو یا وقت ختم ہو چکا، اس کے بعد اعادہ کیا جائے تو ایسی صورت میں چار رکعات نماز ظہر کا اعادہ ہو گا۔ کیونکہ جمعہ نہ تو مخصوص جماعت کے بغیر ہوتا ہے اور نہ وقت ظہر کے علاوہ میں ہوتا ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.