Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
تابش عالم یا تافیف عالم نام رکھنا کیسا ہے؟
- Fatwa no.
- 1326-WAT
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرابیٹا پیدا ہوا ہے ، اس کا نام تابش عالم یا تافیف عالم رکھنا چاہ رہے ہیں،اس بارے میں رہنمائی کر دیجئے۔
Answer (beginning)
تابش عالم نام رکھ سکتے ہیں لیکن تافیف عالم نام معنی کے لحاظ موزوں نہیں ہے، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔ اس کی تفصیل درج ذیل ہے: تابش کا معنی : گرمی، حرارت، تپش، چمک، دھوپ کی چمک، روشنی وغیرہ ہے۔(فرہنگ آصفیہ، ج 01، صفحہ 543، مطبوعہ: لاہور) اور لفظ " عالم " میں اگر لام پر زبر ہو تو اس کا مطلب ہے: "دنیا۔ " تو اس اعتبار سے "تابش عالم " کا مطلب ہو گا : "دنیا کی چمک ، دنیا کی روشنی و غیرہ۔" اور اگر لفظ " عالم " میں لام کے نیچے زیر ہو تو اس کا مطلب ہے : "علم والا ، جانے والا۔ " تو اس اعتبار سے "تابش عالم " کا مطلب بنے گا : " علم والے کی روشنی۔" تو تابش عالم کے دونوں اعتبار سے معانی مناسب ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.