Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نماز کی چند موکدہ سنتیں بتادیں
- Fatwa no.
- 1320-WAT
- Issued
- 15 جمادی الاولی 1444ھ /11 دسمبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نماز کی چند موکدہ سنتیں بتادیجیے۔
Answer (beginning)
نماز کی بعض سنت مؤکدہ یہ ہیں : (1) تکبیر تحریمہ میں ہاتھ اٹھانا سنت موکدہ ہے۔ غنیۃ المصلی اور اس کی شرح لمستملی میں ہے: " ولا یترک رفع اليدين عند التكبير لانه سنة موكدة ولواعتاد تركه يائم "اور تکبیر کے وقت ہاتھ اٹھانا ترک نہ کرے، اس لیے کہ یہ سنت مؤکدہ ہے ، اگر اس کے ترک کی عادت بناتا ہے، تو گناہ کار ہو گا۔ (غنیة المستملی شرح منیۃ المصلی، ص262، مطبوعہ: کوئٹہ) (2) ثنا پڑھنا سنت موکدہ ہے۔ فتاوی رضویہ میں ہے: "سبحانک پڑھنا سنت ہے بغیر اس کے نماز ہو جاتی ہے مگر بلا ضرورت ترک سنت کی اجازت نہیں اور عادت ڈالنے سے گناہگار ہو گا۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.