Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
جنگ صفین اور جنگ جمل کے بارے میں اہلسنت کا نظریہ
Question
جنگ صفین اور جمل کے متعلق اہلسنت کا نظریہ دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) جنگ صفین اور جمل کے متعلق اہلسنت کا کیا نظریہ ہے ؟ جواب
Answer (beginning)
جنگ صفین و جمل میں اہلسنت و جماعت، امیر المومنین علی کرم اللہ تعالیٰ وجہ الکریم کو حق بجانب مانتے ہیں اور ان کے مقابلے میں جو حضرات صحابہ کرام علیہم الرضوان آئے ، ان سے خطائے اجتہادی ہونے کے قائل ہیں اور مجتہد کی خطا پر بھی اسے ثواب دیا جاتا ہے ، لہذا ان صحا بہ کرام علیھم الرضوان پر اس کو لے کر طعن و تشنیع کرنا سخت حرام و گناہ ہے ، ان کی نسبت کوئی کلمہ اس سے زائد گستاخی کا نکالنا ، بے شک رفض ہے اور دائرہ اہلسنت سے خروج ہے ، جو کسی صحابی کی شان میں کلمہ طعن و توہین کہے ، انہیں بُرا جانے ، فاسق مانے ، ان میں سے کسی سے بغض رکھے ، مطلقاً رافضی ہے ۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.