Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

زہرا نام کا مطلب اور زہرا نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1315-WAT
Issued
11 جمادی الاولی 1444ھ /06دسمبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میرا ایک سوال ہے کہ کیا بچی کا نام زہر اور کھنا ممکن ہے اور نام زہرا کا کیا مطلب ہے ؟

Answer (beginning)

زہراء کا ایک مطلب حسین عورت اور ایک معنی پھول کی کلی ہے۔ نیز یہ لفظ خاتونِ جنت حضرت سید تنافاطمہ رضی اللہ عنہا کا لقب مبارک بھی ہے۔ لہذا یہ نام رکھنا جائز ودرست ہے۔ مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ الرحمہ تحریر فرماتے ہیں: "زہراء بمعنی کلی۔ آپ رَضِيَ اللهُ تَعَالٰی عَنْهَا جنت کی کلی تھیں حتی کہ آپ رَضِيَ اللهُ تَعَالٰی عَنْهَا کی کبھی ایسی کیفیت نہ ہوئی جس سے خواتین دو چار ہوتی ہیں اور آپ رضی اللہ تعالی عنہا کے جسم سے جنت کی خوشبو آتی تھی جسے حضور صلی اللہ تعالٰى عَلَيْهِ وَالِهِ وَسَلَّم سُونگھا کرتے تھے۔ اس لئے 66 آپ رضی اللہ تَعَالٰی عَنْہا کا لقب ” زہراء “ ہوا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.