Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
یحییٰ حسین نام کا مطلب اور محمد یحییٰ حسین نام رکھنا کیسا ؟
- Fatwa no.
- 1313-WAT
- Issued
- 11 جمادی الاولی 1444ھ /06دسمبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) میں نے اپنے بچے کا نام محمد یحیی حسین رکھا ہے۔ کیا یہ نام اس کے لیے ٹھیک ہے ؟
Answer (beginning)
اپنے بچے کا نام محمد یحیی حسین رکھ سکتے ہیں۔ یہ نام اللہ تعالی کے مقرب بندوں کے نام ہیں۔ پہلے دو نام انبیاء کرام علیہم الصلوۃ والسلام کے نام پر ہیں اور تیسر انام حضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کے نام پر ہے اور حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔ ہاں اسلاف میں دو دو تین تین نام رکھنے کا رواج نہیں تھا جیسے اس نام میں تین نام اکٹھے ہیں لیکن اس کی ممانعت بھی نہیں ہے۔ البتہ ! بہتر یہ ہے کہ اولا بیٹے کا نام صرف "محمد "رکھیں کیونکہ حدیث پاک میں نام محمد رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ار شاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام محمد رکھنے کی ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.