Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

عمرہ مکمل ہونے سے پہلے حالت احرام میں بال ٹوٹ جائیں؟

Fatwa no.
1311-WAT
Issued
10 جمادی الاولی 1444ھ /05دسمبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) اگر کوئی شخص عمرے کے لیے جائے اور حالت احرام میں عمرہ مکمل کرنے سے پہلے اس کے سر یا داڑھی کے بال جھڑ جائیں تو کیا اس پر کوئی جرمانہ لازم ہو گا؟

Answer (beginning)

پوچھی گئی صورت میں اگر مسح کرنے ، کنگھی وغیرہ کرنے، ٹوپی اور عمامہ اتارتے، پہنتے یا کسی بھی طرح محرم کے اپنے فعل سے سر یاداڑھی کے بال ایک چوتھائی کی مقدار یا اس سے زیادہ جھڑے تو محرم پر دم واجب ہو گا۔ اور اگر چو تھائی سے کم بال جھڑے تو صدقہ لازم ہو گا۔ اور بعض نے کہا دو تین بال تک ہر بال کے بدلے ایک مٹھی اناج مثلا گندم وغیرہ یا اس کی قیمت صدقہ کر دے۔ البتہ ! اگر محرم کے اپنے فعل کے بغیر ، کسی بیماری وغیرہ کے سبب خود بخود بال جھڑے تو کوئی دم یا صدقہ وغیر ہ لازم نہیں ہو گا۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.