Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

کیا آب زم زم سے میت کوغسل دینا جائز ہے ؟

Fatwa no.
1301-WAT
Issued
07 جمادی الاولی 1444ھ /02دسمبر 2022ء

Question

(دعوت اسلامی) کیا زم زم سے میت کو غسل دے سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

مسلمان میت پر حدث حکمی طاری ہوتا ہے یا حقیقی، اس حوالے سے علما کا اختلاف ہے، عامہ مشائخ کا یہی موقف ہے حدث حقیقی طاری ہوتا ہے یعنی میت کا جسم نجس ہوتا ہے جبکہ تحقیقی وراجح واصح قول یہ ہے کہ بمطابق حدیث مسلمان زندگی میں بھی ناپاک نہیں ہوتا اور مرنے کے بعد بھی ناپاک نہیں ہوتا، لہذا اس پر طاری ہونے والا حدث حکمی ہے جیسے زندگی میں حالت جنابت میں ہوتا ہے اور بے وضو شخص کے ساتھ ہوتا ہے اور ہمارے (احناف کے ) نزدیک حدث حکمی خواہ غسل کی صورت میں ہو یا وضو کی صورت میں ، اس کو زمزم کے پانی سے دور کر نابلا کراہت جائز ہے جبکہ نجاست کو زمزم کے پانی سے دور کرنا جائز نہیں ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.