Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

نمازجنازہ میں ہاتھ کب کھولے جائیں ؟

Fatwa no.
1298-WAT
Issued
06 جمادی الاولی 1444ھ/01دسمبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) نماز جنازہ میں سلام پھیر نے کے بعد دونوں ہاتھ کھولنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

درست طریقہ یہ ہے کہ نماز جنازہ میں ہاتھ کھول کر سلام پھیر اجائے۔ تفصیل اس میں یہ ہے کہ : نماز میں حالت قیام میں ہاتھ باندھنا وہاں سنت ہے، جہاں ایسا طویل قیام ہو کہ اس میں مسنون ذکر ہو ، ور نہ ہاتھ نہیں باندھے جائیں گے ، جیسا کہ عیدین کی تکبیرات میں ہے۔ تو نماز جنازہ کی چوتھی تکبیر کے بعد چونکہ ایسا طویل قیام نہیں کہ جس میں مسنون ذکر ہو، تو ہاتھ باندھے رہنے کی کوئی وجہ نہیں۔ لہذا چو تھی تکبیر کے بعد سلام پھیرنے سے پہلے ہی ہاتھ کھول دینے چاہیں۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.