Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
بچیوں کے اسلامی نام کونسے ہیں؟
- Fatwa no.
- 1295-WAT
- Issued
- 05 جمادی الاولی 1444ھ /30 نومبر 2022ء
Question
(دعوت اسلامی) بچیوں کے نام رکھنے ہیں مہربانی کر کے کچھ نام بھیج دیں آپ کی بڑی مہر بانی ہو گی۔
Answer (beginning)
بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالی علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور امید ہے کہ اس کی وجہ سے ان بزرگ خواتین کی برکتیں بھی شامل حال ہوں گی۔ صحابیات و تابعیات اور صالحات کے ناموں میں سے چند نام یہ ہیں: " مریم، آسیہ ، ہاجرہ، ساره، آمنه ، فاطمہ، عائشہ، خدیجہ ،حفصہ، سوده، رابعہ ،کلثوم۔" نوٹ : ناموں کے بارے میں تفصیلی معلومات حاصل کرنے کے مکتبہ المدینہ کی مطبوعہ کتاب ”نام رکھنے کے احکام کا مطالعہ کیجئے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.