Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
کیا کعبہ شریف کا طواف بھاگ کر کیا جاسکتا ہے؟
- Fatwa no.
- 1290-WAT
- Issued
- 04 جمادی الاولی 1444ھ/29 نومبر 2022ء
Question
(دعوت اسلامی) کیا کیجے کا طواف بھاگ کر کیا جا سکتا ہے تا کہ طواف جلدی مکمل ہو جائے ؟
Answer (beginning)
دوران طواف بھاگنے کی اجازت نہیں، اس وجہ سے کہ اولاً: مطاف مسجد کا حصہ ہے اور مسجد میں بلا وجہ بھاگنا منع ہے۔ اور ثانیا: دوران طواف بھاگنے کی وجہ سے دیگر طواف کرنے والوں کو اذیت ہو سکتی ہے اور دوسروں کو بلا وجہ شرعی اذیت پہنچانا جائز نہیں۔ یہاں تک کہ دورانِ طواف جہاں رمل کا حکم ہے یادورانِ سعی جہاں دوڑنے کا حکم ہے ، اس میں بھی فقہائے کرام نے یہ شرط ذکر کی ہے کہ اس کی وجہ سے کسی کو اذیت نہ ہو ، اگر یہ اذیت کا سبب بنے ، تو وہاں رمل یا دوڑنے کی بجائے نارمل انداز سے چلنے کا حکم ہے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.