Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

حسد کا علاج کس طرح کیا جائے ؟

Fatwa no.
1276-WAT
Issued
27 ربیع الثانی 1444ھ /23 نومبر 2022 ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) مجھے ایک انسان سے حسد ہے، یہ حسد میرے دل ودماغ پر سوار ہو گیا ہے ، یہاں تک کہ وہ نماز پڑھے تو مجھے حسد ہونے لگتا ہے کہ اس کا رب سے قرب کیوں بڑھ رہا ہے، حالانکہ مجھے حسد کے نقصانات کا پتا ہے میں نے رورو کر اللہ پاک سے دعا بھی کی ہے۔ ایسا بھی نہیں کہ میرا دل کرتا ہو کہ وہ نماز نہ پڑھے۔ آپ مجھے بتائیں میں کیا کروں؟

Answer (beginning)

جواب : تبلیغ قرآن وسنت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسالے ”حسد ،صفحہ 68 سے حسد کے چودہ 14 علاج پیش خدمت ہیں: (1) ” تو بہ کر لیجئے۔ “حسد بلکہ تمام گناہوں سے تو بہ کیجئے کہ یا اللہ عزوجل میں تیرے سامنے اقرار کرتا ہوں کہ میں اپنے فلاں بھائی سے حسد کرتا تھا تو میرے تمام گناہوں کو معاف فرمادے۔ آمین (2) دعا کیجئے ۔ “ کہ یا اللہ عزو جل ! میں تیری رضا کے لیے حسد سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتا ہوں، تو مجھے اس باطنی بیماری سے شفادے اور مجھے حسد سے بچنے میں استقامت عطا فرما۔ آمین (3) ”رضائے اسی پر راضی رہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.