Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

غزالی نام کا مطلب اور غزالی نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1274-WAT
Issued
22 ربیع الثانی 1444ھ/18 نومبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) بچے کا نام غزالی رکھ سکتے ہیں امام غزالی کی نسبت سے اور اس کا معنی کیا ہے؟

Answer (beginning)

امام غزالی کا نام "محمد " ہے۔ اور محمد نام رکھنے کی فضیلت و ترغیب حدیث پاک میں ارشاد ہوئی ہے۔ اس لیے لڑ کا نام اولا صرف محمد رکھیں۔ ہاں بعد میں نسبت کے لیے غزالی رکھنا چاہیں تو رکھ سکتے ہیں۔ امام غزالی کو غزالی کہنے کی دو وجوہات بیان کی گئی ہیں : (الف) ایک یہ کہ یہ لفظ " غزال "زاء کی تشدید کے ساتھ ، جس کا معنی : بہت زیادہ اون کاتنے والا، سے بنا ہے۔ان کے والد ماجد اون کات کر بیچتے تھے یعنی دھا گے کا کاروبار کرتے تھے ، اس لیے ان کا خاندان، غزالی کے نام سے مشہور ہوا۔ کہا جاتا ہے کہ امام غزالی علیہ الرحمۃ نے اس کا انکار فرمایا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.