Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

اکمال اللہ نام کا مطلب اور اکمال اللہ نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1271-WAT
Issued
22 ربیع الثانی 1444ھ / 18 نومبر 2022 ء

Question

اکمال اللہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

اکمال افعال باب سے مصدر ہے اور گرائمر کے اعتبار سے مصدر بمعنی مفعول بھی استعمال ہوتا ہے اور اس لحاظ سے اکمال اللہ کا معنی : " اللہ کی طرف سے مکمل کیا ہوا بنتا ہے، تو اس مفہوم کے اعتبار سے اس کے اندر معنوی خرابی تو نہیں ہے اور یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ البتہ ! بہتر یہ ہے کہ اولا بیٹے کا نام صرف " محمد "رکھیں کیونکہ حدیث پاک میں نام محمد رکھنے کی فضیلت اور ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے اور ظاہر یہ ہے کہ یہ فضیلت تنہا نام محمد رکھنے کی ہے۔ اور پھر پکارنے کے لیے نیک لوگوں کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیجیے کہ حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.