Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

امی کے ماموں کی بیٹی سے نکاح کرنے کا حکم

Fatwa no.
1245-WAT
Issued
13 ربیع الثانی 1444ھ/09 نومبر 2022ء

Question

کیا اپنی امی کے ماموں کی بیٹی سے نکاح ہو سکتا ہے ؟

Answer (beginning)

اپنی امی کے ماموں کی بیٹی غیر محرم ہے لہذا اس سے نکاح ہو سکتا ہے جبکہ حرمت کی کوئی اور وجہ (رضاعت و مصاہرت وغیرہ) نہ ہو۔ تفصیل اس میں یہ ہے کہ : قرآن پاک میں اللہ تعالی نے ان عورتوں کو کہ جن سے نکاح حرام ہے شمار کرنے کے بعد فرمایا کہ ان کے علاوہ جو عورتیں ہیں وہ تمہارے لیے حلال ہیں۔ اور اپنی امی کے ماموں کی بیٹی ، حرام کر دہ عورتوں میں شمار نہیں کی گئی ہے تو اب ظاہر ہے کہ یہ حلال کردہ عورتوں میں شامل ہے لہذا اس سے نکاح ہو سکتا ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.