Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
حضورعلیہ الصلوۃ والسلام کا جنت میں جانے کے بعد شفاعت کرنا
- Fatwa no.
- 1243-WAT
- Issued
- 12 ربیع الثانی 1444ھ/08 نومبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) قیامت کے دن حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم شفاعت کر کے لوگوں کو جنت میں داخل کروائیں گے اور جنت میں بھی سب سے پہلے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم داخل ہوں گے، تو جنت میں سب سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا تشریف لے جانا کس طرح ہوگا، کیونکہ ہم نے سنا ہے کہ قیامت کے دن حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم اس وقت تک عرش کے سامنے کھڑے رہیں گے ، جب تک ساری امت جنت میں داخل نہ ہو جائے؟
Answer (beginning)
سب سے پہلے تو یہ یاد رکھیں کہ شفاعت کی کئی قسمیں ہیں، جیسے کئی لوگوں کو بلا حساب جنت میں داخل کروانا، بعضوں کے درجات بلند کروانا، بعض کے گناہ معاف کروا کر اور انہیں جہنم سے بچا کر جنت میں داخل کروانا۔ یو نہی شفاعت کی ایک قسم جہنم میں داخل ہونے اور عذاب میں گرفتار ہونے والے مومنوں کو جہنم سے نکالنے کی ہے کیونکہ بعض مسلمان ایسے بھی ہوں گے ، جو اپنے گناہوں کی سزا پانے دوزخ میں جائیں گے ( والعیاذ باللہ اللہ پاک ہمیں محفوظ رکھے ) اور ایسا نہیں ہے کہ رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم قیامت کے دن ساری امت کو بخشوائے بغیر جنت میں داخل ہی نہیں ہوں گے بلکہ رسول پاک صلی اللہ علیہ والہ وسلم شفاعت اور…
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.