Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

خطبے کے دوران موذن کاچل کراگلی صف میں آنا

Fatwa no.
1235-WAT
Issued
109 ربیع الثانی 1444ھ/05 نومبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہماری مسجد میں جمعہ والے دن مؤذن کچھ پیچھے جا کر اذان ثانی دیتا ہے ، جب اذان ختم ہوتی ہے، تو امام صاحب فوراً خطبہ شروع کر دیتے ہیں، جبکہ مؤذن خطبہ کے دوران پیچھے سے چل کر پہلی صف میں آتے ہیں اور پھر بیٹھ کر خطبہ سنتے ہیں، تو کیا خطبہ کے دوران چلنا جائز ہے؟

Answer (beginning)

خطبہ کے دوران چلنا پھر ناوغیر ہ حرام ہوتا ہے، لہذا یا تو مؤذن کو چاہئے کہ جب خطبہ شروع ہو جائے، تو وہیں بیٹھ کر مکمل خطبہ سنے ، پھر آگے آنا ہو، تو نمازیوں کو ایذا دیئے بغیر پہلی صف میں آجائے یا پھر خطیب صاحب کو چاہئے کہ وہ مؤذن کے پہلی صف میں آکر بیٹھنے تک انتظار کر لیں، پھر جب وہ بیٹھ جائے، تو یہ خطبہ دینا شروع کریں۔ در مختار میں ہے "کل ماحرم فی الصلوة حرم فيها اى في الخطبة "ترجمہ : ہر وہ کام جو نماز میں حرام ہے، خطبے میں بھی حرام ہے۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.