Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
دادی ساس کی وفات کے 15دن بعدنئے کپڑے پہننا
- Fatwa no.
- 1233-WAT
- Issued
- 109 ربیع الثانی 1444ھ/05 نومبر 2022ء
Question
دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) ہماری دادی ساس کے انتقال کو 15 دن گزر گے ہیں۔ کیا ہم نیا کپڑا پہن سکتے ہیں یا نہیں؟
Answer (beginning)
شریعت مطہرہ میں کسی قریبی کے فوت ہونے پر تین دن تک سوگ کرنے کی اجازت ہے ، تین دن سے زیادہ سوگ کرنا جائز نہیں، اور شوہر والی عورت کا شوہر تین دن سوگ کرنے سے بھی منع کر سکتا ہے۔ جس عورت کا شوہر فوت ہو جائے صرف اسے چار ماہ دس دن تک سوگ کرناضروری ہوتا ہے جبکہ وہ حاملہ نہ ہو کہ حمل والی کی عدت بچہ پیدا ہونے تک ہے تو اس کا سوگ بھی بچہ پیدا ہونے تک رہے گا۔ لہذا پوچھی گئی صورت میں جبکہ آپ کی دادی ساس کے انتقال کو 3 دن سے زائد عرصہ ہو چکا ہے تو آپ لوگ نئے کپڑے پہن سکتے ہیں۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.