Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

انسہ نام کا مطلب اور انسہ نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1225-WAT
Issued
06, ربیع الثانی 1444ھ /02 نومبر 2022ء

Question

دار الافتاء اہلسنت (دعوت اسلامی) Ansa نام کا کیا معنی ہے اور بچی کا یہ نام رکھنا کیسا ہے ؟

Answer (beginning)

لغت میں "انسہ " لفظ ملا ہے۔ ( نون کے نیچے کسرہ کے ساتھ ) جس کا معنی ہے: پاکیزہ طبیعت والی لڑکی۔ لہذا " انسہ " نام رکھ سکتے ہیں۔ مصباح اللغات میں ہے: "الآنسة : پاکیزہ طبیعت والی لڑکی۔" (مصباح اللغات، ص 45، مطبوعہ لاہور) البتہ ! حدیث پاک میں اچھوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے لہذا بہتر یہی ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ سلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں ، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ امید ہے اس کی وجہ سے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی شامل حال ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.