Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)

شہلا نام کا مطلب اور شہلا نام رکھنا کیسا ہے؟

Fatwa no.
1210-WAT
Issued
02 ربیع الثانی 1444ھ / 29 اکتوبر 2022ء

Question

بچی کا نام ” شہلا " رکھ سکتے ہیں ؟

Answer (beginning)

اس میں لغوی و شرعی اعتبار سے کوئی قباحت نہیں، لہذا یہ نام رکھ سکتے ہیں۔ شہلا کے معنی ہیں: " وہ عورت جس کی آنکھیں بھیٹر کی مانند ہوں، سیاہی لیے بھوری آنکھ ، نرگس کے پھول کی ایک قسم جو زرد یا سیاہی مائل ہوتا ہے۔ " (فیروز اللغات، ص851-852، لاہور) البتہ بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام نبی پاک صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کی ازواج مطہرات، بیٹیوں، نانیوں، دادیوں، صحابیات رضی اللہ عنہن اور نیک خواتین کے نام پر رکھا جائے کہ حدیث پاک میں اچھے لوگوں کے نام پر نام رکھنے کی ترغیب ارشاد فرمائی گئی ہے نیز امید ہے کہ اچھے نام کی برکت اور ان بزرگ ہستیوں کی برکت بھی بچی کے شامل حال ہو گی۔

This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.

This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.