Darulifta Ahlesunnat (Dawat-e-Islami)
نبیذ بنانے اور استعمال کرنے کا طریقہ کیا ہے؟
- Fatwa no.
- 1204-WAT
- Issued
- 29 ربیع الاول 1444ھ / 26اکتوبر 2022ء
Question
(دعوت اسلامی) نبیذ استعمال کرنے کا سنت طریقہ کیا ہے اور بعض لوگ کہتے ہیں کہ رات کو کھجور پانی میں رکھ دیں تو صبح تک وہ پانی شراب بن جاتا ہے کیا یہ صحیح ہے ؟
Answer (beginning)
نبیذ یعنی کھجور یا منقی کو پانی میں بھگویا جائے وہ پانی نشہ پیدا ہونے سے پہلے پیا جائے یہ جائز ہے اور احادیث سے اس کا جو از ثابت ہے ، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی نبیذ استعمال فرمائی ہے لوگوں کا یہ کہنا کہ رات کو کھجور پانی میں بھگوئیں تو صبح شراب بن جاتی ہے ایسا نہیں، البتہ اگر پانی میں کھجوریں اس طرح پڑی رہیں کہ کسی طرح اس میں نشہ پیدا ہو جائے، تو اب اسے استعمال کرنا جائز نہیں۔ صحیح مسلم میں ہے : " ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالی عنہا فرماتی ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے مشک میں نبیذ بناتے صبح کو بناتے تو عشا تک نوش فرماتے اور عشا کو بناتے تو صبح تک نوش فرماتے۔
This is only the beginning of the answer. Read the complete fatwa, with all its references, on the Darul Ifta Ahle Sunnat website.
This page shows a published source as it is. For your own situation, ask a qualified mufti.